خیبرپختونخوا اسمبلی،اپوزیشن کے شور میں وزراکی تنخواہوں،مراعات کا بل منظور

Dec 12, 2022 | 23:07 PM

ایک نیوز نیوز:خیبرپختونخوا اسمبلی میں سرکاری ہیلی استعمال سے متعلق بل کی شق وار منظوری،وزرا کی تنخواہیں،مراعات و استحقاق سے متعلق بل میں 2008 سے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کو قانونی حیثیت دی گئی۔ 2008 سےاب تک ہیلی کاپٹرکا استعمال غیرقانونی تصورنہیں ہوگا۔

 اپوزیشن نے گورنرخیبر پختونخوا سے بل پر دستخط نہ کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ ناجائز بل ہے،گورنراس بل کو واپس بھیج دیں۔

اپوزیشن رکن عنایت اللہ کا کہنا کہ ہیلی کاپٹرکو رکشے کی طرح استعمال کوحکومت تحفظ دے رہی ہے، ہیلی کاپٹر کو تفریح کیلئے استعمال سےمتعلق بل پاس کیا جارہا ہے، حکومت کرپشن کے خاتمےکی بات کرتے تھی آج چوری کوتحفظ کیلئے بل پاس کیاجارہا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹرز استعمال کرنیوالوں سے 9 کروڑکی ریکوری کیلئے صوبائی حکومت کو خط لکھا تھا۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں وزراکی تنخواہوں،مراعات میں اضافے کے بل کی منظوری کے برعکس چند روز سے خیبرپختونخوا حکومت ڈیفالٹ ہونے سے بچنے کیلئے وفاق سے مدد کا مطالبہ کررہی ہے ۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان  کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کا جو حصہ ہے وہ ہمیں دیا جائے ورنہ ہماری حکومت ڈیفالٹ کر جائے گی۔ہم تنخواہیں نہیں دے پا رہے۔ جب سے وفاقی حکومت آئی ہے ہم اس وقت سے مشکل سے گزر رہے ہیں،۔ہمیں فاٹا کے صحت کارڈ کے پیسے نہیں مل رہے۔ کے پی کا جو حصہ ہے اور جو وفاق پر ہمارے بقایا جات ہیں وہ ہمیں دیئے جائیں۔

مزیدخبریں