ایک نیوز نیوز :عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید احمد انٹرویو کے دوران روپڑے ۔
تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے شیخ رشیدروپڑے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پرویز الہٰی، عمران خان کی بات مانیں گے اور مستعفی ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سارے سیاست دان گیٹ نمبر 4 کی پیداوار ہیں، میں کابینہ میں عمران خان کو کہتا تھا کہ اسمبلیاں توڑ دیں اور الیکشن میں جائیں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ اگر ڈیڑھ سال بعد الیکشن ہوتے تو ہم کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں ہوتے۔