ارشدشریف کیس ، شہادتیں ریکارڈ کروانے والے افرادکی لسٹیں بنانے کا فیصلہ

ارشدشریف کیس ، شہادتیں ریکارڈ کروانے والے افرادکی لسٹیں بنانے کا فیصلہ
کیپشن: ارشدشریف کیس ، شہادتیں ریکارڈ کروانے والے افرادکی لسٹیں بنانے کا فیصلہ

ایک نیوز نیوز:ارشد شریف کیس کے حوالے سے جے آئی ٹی کی دوسری میٹنگ سی پی او ہیڈکوارٹرز کے دفتر میں منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابقارشد شریف کیس کے حوالے سے جے آئی ٹی کی دوسری میٹنگ میں ایس پی صدر کو فوری طور پر ارشد شریف کے لواحقین سے رابطہ کرکے جے آئی ٹی کی ملاقات کروانے کی ہدایت کی گئی۔جے آئی ٹی نےخاندان کے علاؤہ دیگر شہادتیں ریکارڈ کروانے والے افراد کی لسٹیں مرتب کر نے کا فیصلہ کیا۔جے آئی ٹی ارشد شریف کیس کے حوالے سے روزانہ میٹنگ کرے گی اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔