ارشد شریف کی والدہ کی طبیعت ناساز

ارشد شریف کی والدہ کے حوالے سے تشویشناک خبرآگئی 
کیپشن: ارشد شریف اور انکی والدہ فائل فوٹو

ایک نیوز نیوز : مرحوم صحافی ارشد شریف کی والدہ کی طبعیت ناسازہوگئی ۔
ذرائع کےمطابق صحافی ارشد شریف کی والدہ کو راولپنڈی عسکری ہسپتال میں داخل کرلیا گیا ۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل ارشد شریف کی والدہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئیں اورارشد شریف کے قتل کے معاملےپر تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ سے اعلیٰ سطح کا جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا ، انہوں نے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو خط بھی لکھا جس میں کہا گیا کہ کیس متنازع ہونے سے بچایا جائے اور ارشد شریف کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے استدعا کی کہ شہید بیٹے کے کیس کو سیاسی منافقت اور بد دیانتی سے بچایا جائے، اپنا کیس اللہ کی عدالت میں رکھ کر انصاف کی طلب گار ہوں، توقع ہے میرا خط شہید بیٹے کے خط کی طرح سردخانے کی نذر نہیں ہوگا
رفعت آرا نے عدالت کو بتایا کہ ان کے بیٹے ارشد شریف کو پاکستان چھوڑنے پرمجبور کیا گیا اور باہر بھی اس کا پیچھا نہیں چھوڑا گیا، مجھے صرف اپنے بیٹے کے لیے انصاف چاہیے۔
چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ارشد شریف کی والدہ نے کئی لوگوں کے نام دیے ہیں، کیس شروع ہی خرم اور وقار سے ہوتا ہے، حکومت قانون کے مطابق تمام زاویوں سے تفتیش کرے، فوجداری مقدمہ ہے اس لیے عدالت نے کمیشن قائم نہیں کیا۔