نورعالم کواپنی ہی حکومت پرتنقید مہنگی پڑ گئی

نورعالم کواپنی ہی حکومت پرتنقید مہنگی پڑ گئی
کیپشن: نورعالم کواپنی ہی حکومت پرتنقید مہنگی پڑ گئی

ایک نیوز نیوز: ایم این اے نور عالم خان زیر ِعتاب آگئے۔شوکاز نوٹس کے بعد پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے بھی ہٹانے کی کارروائی شروع کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی اے سی نورعالم کو اپنی ہی حکومت پرتنقید مہنگی پڑ گئی۔اپنی حکومت پر تنقید کرنے والے ایم این اے نور عالم خان زیر ِعتاب آگئے، شوکاز نوٹس کے بعد انہیں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے بھی ہٹانے کی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔نور عالم خان نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی اے سی میں سرکاری افسران اور کارٹلز مافیا کی بدعنوانیوں کا مقابلہ کر رہے تھے۔ یہ وہی مافیا ہے جس کے وفادار پہلی تین قطاروں میں موجود ہیں۔  تین سال سے پارٹی اور پارلیمنٹ میں آواز بلند کررہے ہیں، جو سمجھتے ہیں ہم غلام ہیں اپنی آواز بلند نہیں کریں گے، وہ غلطی پر ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیف وہپ عامر ڈوگر کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں نور عالم خان کی جگہ حیدر علی خان کو پی اے سی کا رکن بنانے کا کہا گیا ہے۔