ایک نیوز نیوز :پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر مقدمہ درج ہونے کی وجہ سے تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے ناراض ہوگئے ۔
ذرائع کے مطابق ایس ایچ او مانگا منڈی نے شہبازگل پر سی سی پی او کے حکم پر مقدمہ درج کیا، مقدمے کے اندراج کے بارے میں وزیر اعلیٰ ،آئی جی پنجاب سمیت محکمہ داخلہ تک کے افسران کو نہ بتایا گیا مقدمے کے اندراج کے بعد سی سی پی او غلام محمود ڈوگر چیئر مین پی ٹی آئی کو صفائی دینے بھی پہنچے سی سی پی او 2 بار زمان پارک گئے لیکن عمران خان نے ملنے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق سی سی پی او نے یہ مقدمہ خود کو وفاق کی جانب سے ٹرانسفر کے احکامات سے بچنے کے لئے درج کیا۔ایک مقدمہ دو ماہ قبل گرین ٹاؤن تھانہ میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف بھی درج ہوا تھا مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف پر مقدمہ درج کرنے پر وفاق نے سی سی پی او کو ٹرانسفر اور معطل کیا تھا۔اب سی سی پی او نے پی ٹی آئی دور حکومت میں شہباز گل پر مقدمہ درج کر کے وفاق کو وفاداری دکھانے کی کوشش کی ،شہباز گل پر درج مقدمے کے بارے سی سی پی او کسی بھی حکومتی نمائندے کو مطمئن نہیں کر سکے۔