چینی اور بھارتی فورسز کی مڈ بھیڑمیں متعدد فوجی زخمی  

چینی اور بھارتی فورسز کی مڈ بھیڑمیں متعدد فوجی زخمی  

ایک نیوز نیوز: بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں لائن آف کنٹرول کے قریب چین کی فوج کے ساتھ جھڑپ میں بھارتی فوج کے متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 15 جون 2020 کے گلوان ویلی کے واقعے کے بعد ریاست اروناچل پردیش میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول 9 دسمبر کو ایک بار پھر بھارتی اور چینی فوج کا میدان جنگ بن گیا۔ 15 جون 2020 کے گلوان ویلی کے واقعے میں 20 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

    جھڑپ مبینہ طور پر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر ہوا اور دونوں اطراف سے الزام ایک دوسرے پر عائد کیا جا رہا ہے۔ 

جھڑپ میں بھارتی فوج کے زیادہ اہلکار زخمی ہوئے جن میں اصل تعداد معلوم نہیں ہوسکی تاہم بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتیی فوجیوں کے مقابلے میں چینی فوجیوں کی زیادہ تعداد زخمی ہوئی ہے۔

توانگ سیکٹر میں ہونے والی مڈبھیڑ کے بعد افسران کی مداخلت سے دونوں اطراف کے فوجی اہلکار پیچھے ہٹ گئے اور جھڑپ ختم ہوگئی۔ دونوں ممالک کی فوجوں کے کمانڈرز نے مشترکہ طور پر فلیگ مارچ کیا۔