ایک نیوز نیوز :سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ میں گیس لوڈشیڈنگ کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے۔
سوئی سدرن کے نئے اعلان کے مطابق سندھ کے صارفین کو صبح 6 تا 9، دوپہر 12 تا 2، شام 6 تا رات 9 گیس ملے گی۔گیس صارفین کا سوئی سدرن کی جانب سے جاری کیے گئے نئے شیڈول سے متعلق کہنا ہے کہ یہ سوئی سدرن کی تاریخ میں سب سے شدید لوڈشیڈنگ ہے۔دوسری جانب ترجمان سوئی سدرن گیس نے کہا ہے کہ ایسا نہیں کہ دیگر اوقات میں گیس بالکل نہ ملے، حکومتی پالیسی کے تحت 8 گھنٹے گیس موجودگی یقینی بنائی جائے گی۔
صبح ، دوپہر ،شام ،گیس بھی دوائی کی طرح ملے گی
Dec 12, 2022 | 21:59 PM