ایک نیوز نیوز:زیر کفالت افراد کے مکمل کوائف، ساتھ ہی زیر کفالت افراد کے نام اثاثوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کیلئے کاغذات نامزدگی کے ساتھ نیا حلف نامہ لازمی قرار دے دیا ہے۔نئے حلف نامہ کے مطابق زیر کفالت افراد کے مکمل کوائف دینا ہوں گے اور ساتھ ہی زیر کفالت افراد کے نام اثاثوں کی تفصیلات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔ بطور رکن اسمبلی ماضی میں کیا کارکردگی دکھائی بیان حلفی میں تفصیلات مانگ لی گئیں۔
بیان حلفی میں دوہری شہریت کا حامل نہ ہونے کی شق بھی شامل کی گئی ہے۔ سیاسی جماعت کو کتنا فنڈ دیا اور کتنا لیا تمام تفصیلات بھی بتانا ہوں گی، الیکشن کمیشن کا نیا حلف نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔الیکشن کمیشن نے اراکین اسمبلی سے آمدن اور اثاثہ جات کی سالانہ تفصیلات مانگ لیں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین 31 دسمبر تک اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں۔
الیکشن کمیشن اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت 16 جنوری سے معطل تصور ہوگی۔ الیکشن کمیشن معطل شدہ رکنیت مالی گوشوارے جمع کرانے پر ہی بحال ہوگی۔