پاکستان کوسعودی عرب سے اربوں ڈالر ملنے کا امکان

Dec 12, 2022 | 21:05 PM

ایک نیوز نیوز :پاکستان کو دوست ملک سعودی عرب سے اربوں ڈالر کا امدادی پیکیج رواں ماہ ملنے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ کے عہدیدارکے مطابق سعودی عرب سے اربوں ڈالر کا امدادی پیکیج رواں ماہ ملنے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ کے عہدیدار کے مطابق پیکیج میں غیر ملکی ذخائر کو بڑھانے والے ڈیپازٹ اور مؤخر ادائیگیوں پر تیل شامل ہوگا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات جلد مکمل ہونے کی امید ظاہر کر چکے ہیں۔

مزیدخبریں