عمران خان پرقاتلانہ حملہ،حقائق جلد قوم کے سامنے رکھے جائیں گے،عمرفرازچیمہ

عمران خان پرقاتلانہ حملہ،حقائق جلد قوم کے سامنے رکھے جائیں گے،عمرفرازچیمہ
کیپشن: عمران خان پرقاتلانہ حملہ،حقائق جلد قوم کے سامنے رکھے جائیں گے،عمرفرازچیمہ

ایک نیوز نیوز:مشیرداخلہ پنجاب عمرسرفراز چیمہ کاکہنا ہے کہ  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی جے آئی ٹی بخوبی اپنا کام کر رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر اور موجودہ مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ  نےمیڈیا سے گفتگو میں  عمران خان پر ہونےو الے قاتلانہ حملے کے حقائق جلد قوم کے سامنے رکھنے کا اعلان کیا۔عمر سرفراز چیمہ کاکہنا تھا کہ ا کہ   عمران خان پر قاتلانہ حملے کی جے آئی ٹی بخوبی اپنا کام کر رہی ہے۔ واقعے کے ہوشربا حقائق جلد قوم کے سامنے رکھیں گے ، پنجاب حکومت کی تحلیل سے قبل جے آئی ٹی  تحقیقات مکمل کر لے گی۔ ہم چاہتے ہیں جتنی جلد ہو اسمبلیاں تحلیل کر دی جائیں اور الیکشن ہوں۔ پی ٹی آئی نے آج تک کسی کو دھوکہ نہیں دیا ۔ پرویز الٰہی  اور عمران نے کبھی ایک دوسرے کو شکایت کا موقع ہی نہیں دیا ۔  مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پرویز الٰہی کو وزارت اعلیٰ کی پیشکش کی خبریں بےبنیاد ہیں، پرویز الہٰی منجھے ہوئے سیاستدان ہیں۔