مونس الٰہی کا اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے اہم بیان

Dec 12, 2022 | 20:45 PM

ایک نیوز نیوز :مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور تحریک انصاف کے اہم اتحادی مونس الٰہی نے کہا کہ ملک معاشی طور پر ڈیفالٹ کر چکا ہے اور شہباز حکومت معیشت کو ٹھیک کرنے میں نا کام ہو چکی ہے،  ہم کل بھی عمران خان کے ساتھ تھے آج بھی ہیں اور مستقبل میں بھی رہیں گے۔
 اپنے ایک بیان میں مونس الٰہی نے کہا کہ اسمبلیوں میں رہے تو عوام کی خدمت کریں گے اور اسمبلیاں تحلیل ہوئی تو دوبارہ عوام کی عدالت میں جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سیاست ہمارا خاندانی مشن ہے، مسلم لیگ عوام کی نمائندہ جماعت ہے،ہمیں جب بھی موقع ملا ہم نے عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

مزیدخبریں