چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی حکومت پر برس پڑے

Dec 12, 2022 | 20:44 PM

ایک نیوز نیوز:چیئرمین پی اے سی نورعالم خان کا کہنا ہے کہ  نیب اور ایف آئی اے کو کرپشن کے کئی کیسز بھیجے لیکن کسی پر بھی کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی، کیا پس پردہ کوئی بات کر رہے ہیں؟

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین نور عالم خان قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حکومت پر برس پڑے۔نور عالم خان  کاکہنا ہے کہ  موجودہ حکومت کا ہنی مون ٹائم ختم ہوگیا، وزیرخزانہ کیوں نہیں بتاتے کہ تیل، چینی، آٹا کیوں مہنگا ہورہا ہے؟   قومی احتساب بیورو (نیب ) اور  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو کرپشن کے کئی کیسز بھیجے لیکن کسی پر بھی کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی، بتایا جائے کہ کیا پس پردہ کوئی بات کر رہے ہیں؟ کیا آپ لوگ ملے ہوئے ہیں؟

مزیدخبریں