وفاق کی ریکوڈک معاہدے پر اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

Dec 12, 2022 | 20:33 PM

ایک نیوز نیوز: حکومتی اتحادی بی این پی، جےیوآئی، نیشنل پارٹی، اے این پی سمیت دیگر ریکوڈک بل پرتحفظات کااظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نےاتحادی سردار اختر مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ کرلیا۔شہباز شریف نے اختر مینگل  سے ریکوڈک معاہدے سے متعلق قانون سازی پر حمایت مانگ کی۔سردار اختر مینگل نے وزیراعظم کو غیرملکی سرمایہ کاری تحفظ و فروغ بل پر تحفظات سے آگاہ کیا ۔وزیراعظم شہباز شریف نےسردار اختر مینگل کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔وزیراعظم شہباز شریف نے  مذاکراتی کمیٹی کو جلد سردار اختر مینگل کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کی۔وفاقی حکومت نے اتحادی جماعتوں کے تحفظات مان لئے۔غیر ملکی سرمایہ کاری بل میں اتحادیوں کی ترامیم مان لی گئیں۔اتحادیوں کے مطالبے پر بل میں نئی ترامیم شامل کی جارہی ہیں۔ریکوڈک بل میں تبدیلی کردی گئی۔

 کل کابینہ اجلاس میں ریکوڈک کا معاملے پر بھی اہم فیصلہ متوقع  ہے۔ریکوڈک کے قانون میں ایک ترمیم ہوئی ہے جس کی پارلیمنٹ سے منظوری لی جائے گی ۔ریکوڈک ترمیم شدہ مسودے کی کابینہ سے بھی کل منظوری کی جائے گی۔

بی این پی کی سربراہ سردار اختر مینگل نے بلوچستان سے تعلق رلھنے والے تمام ارکان قومی اسمبلی کو جلد قومی اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی۔سردار اختر مینگل کی زیرصدارت اہم اجلاس اب سے تھوڑی دیر بعد پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا۔ممبران قومی اسمبلی کاکہنا ہے کہ ریکوڈک بلوچستان کا حق ہے وفاق کو کیسے دیں۔قومی اسمبلی کے ایجنڈے میں اچانک ریکوڈک کا معاملہ شامل کرنا تشویش ناک ہے۔

ریکوڈک معاملہ پر حکومتی اتحادیوں کے احتجاج پروفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر ایاز صادق، وزیر قانون اعظم نذیرتارڑ حکومتی اتحادیوں کو منانے پہنچ گئے ۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی اور اتحادی جماعتوں کے قائدین کے درمیان ملاقات ہوئی۔اتحادی جماعتوں نے  غیر ملکی سرمایہ کاری و تحفظ کو اٹھارویں ترمیم سے متصادم قرار دے دیا۔اتحادی جماعتوں کا غیر ملکی سرمایہ کاری و تحفظ بل کو دو روز تک موخر کرنے پر اصرار کیا۔حکومتی مذاکراتی کمیٹی نےآج ہر حال میں بل منظور کرنے پر زوردیا۔

مزیدخبریں