ایک نیوز نیوز: :پیپلزپارٹی کے نومنتخب سینیٹر وقار مہدی نے حلف اٹھا لیا ۔
تفصیلات کےمطابق ایوان بالا میں پیپلزپارٹی کے ورکرز نےشدید نعرےبازی کی، چیئرمین سینیٹ پیپلزپارٹی ورکرز کو خاموش رہنے کی ہدایت کرتے رہے ۔دوسری جانب سینیٹ میں پی ٹی آئی سینیٹرز نے شدید احتجاج کیا ایوان اعظم سواتی کو رہا کرو، کے نعروں سے گونج اٹھا۔اپوزیشن سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ ڈائس کا گھیراؤ کرلیاچیئرمین سینیٹ نے وزیر قانون کو غیرملکی سرمایہ کاری سے متعلق بل پیش کرنے کی اجازات دے دی۔سینیٹ اجلاس میں مختلف واقعات میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت اور نجمہ حمید کے انتقال پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نومنتخب سینیٹر سید وقار مہدی سے حلف لیا۔