سپیکر قومی اسمبلی کی عمران خان کو  گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی تجویز

سپیکر قومی اسمبلی کی عمران خان کو  گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی تجویز
کیپشن: سپیکر قومی اسمبلی کی عمران خان کو  گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی تجویز

ایک نیوز نیوز:سابق صدر آصف علی زرداری سیاسی محاذ پرسرگرم ہوگئے  ہیں ، ن لیگ کے بعد اب پیپلزپارٹی  نے بھی تحریک انصاف کو بڑی پیشکش کردی ہے۔ سینئر پی پی رہنما اور سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گرینڈ نینشل ڈائیلاگ کی تجویز دیتے ہوئے عمران خان کو اہم پیغام دیا ہے۔

 سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کاکہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف نہ دیکھیں۔پنجاب اسمبلی نہیں ٹوٹے گی ، پنجاب حکومت 10 ارکان پر کھڑی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی نے گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ کی  تجویز بھی دے دی۔ محاذ آرائی بالکل نہیں ہونی چاہیے ملکی سلامتی کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔روزانہ اسمبلی توڑنے کا اعلان کریں گے تو حکومت کیسے مستحکم ہو گی۔عالات درست کرنے ہیں تو پارلیمان میں آنا ہو گا۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا تھا کہ سارے ترقیاتی کام الیکشن کے آخری سال میں ہوتے ہیں۔الیکشن کے آخری سال میں آپ نے لوگوں کو ڈلیور کرنا ہوتا ہے۔اسمبلی توڑ دی تو پھر آپ روڈز پر ہوں گے حکومت کو نہیں اپوزیشن کو فائدہ ہو گا۔ہمیں اپنے معاملات کو فوری طورپر ٹھیک کرنا ہو گا ۔معالات درست کرنے کیلئے سب کو پارلیمان میں آنا ہو گا ۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پروزیرخزانہ اسحاق ڈار صدر مملکت عارف علوی سے پانچ بار ملاقات بھی کر چکے ہیں ۔مگر تحریک انصاف سے حکومت کے مذاکرات میں کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آئی۔