ایک نیوز نیوز:وفاقی حکومت نے کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل تشکیل دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی تشکیل دی گئی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کمیٹی پانچ ممبران پر مشتمل ہے ۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کمیٹی کے کنونئیرہوں گے۔وفاقی وزرا ایاز صادق،سید نوید قمر اور مولانا اسعد محمود،وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کمیٹی ممبران میں شامل ہیں۔