غیر قانونی سٹیل ملوں پر چھاپے ، 7مزیدملیں بند

Dec 12, 2022 | 19:42 PM

ایک نیوز نیوز : پی ایس کیو سی اے نے 7مزیدغیر قانونی سٹیل ملیں بندکروادیں۔
تفصیلات کےمطابق وزیراعظم ہاؤس سے ہدایات ملنے کے بعدوفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ اور سیکرٹری غلام محمد میمن کے حکم پرپاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کا سٹیل ملوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،خصوصی ٹیم نے لکھو ڈیر، محموڈ بوٹی،بند روڈ اور کرول گھاٹی کے علاقوں میںمزید7غیر قانونی اور بغیر لائسنس چلنے والی سٹیل ملیں بند کروا دی گئیں،سینکڑوں ٹن سریا اور سٹیل کی دیگر مصنوعات کی بھاری مقدار بھی ضبط کر لی گئی،جبکہ 2فیکٹریوں کو نوٹس بھی جاری کردیئے گئے۔

مزیدخبریں