ایک نیوز نیوز: لورالائی میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما کو شہید کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سردار اشرف کاکڑ اپنی رہائش گاہ پر موجود تھے کہ ملزموں نے پیغام بھجوا کر انہیں گھر سے باہر بلایا، جیسے ہی وہ گھر سے نکلے تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔
سرادر اشرف کو زخمی حالت میں ٹیچنگ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوئے، مقتول کو ایک گولی سر، دو گولیاں پیٹ میں لگیں۔ سردار اشرف کاکڑ مرمہ خیل قوم کے سردار تھے۔