برطانیہ میں شدید برف باری 3 بچوں کی جان لے گئی

  برطانیہ میں شدید برف باری 3 بچوں کی جان لے گئی

ایک نیوز نیوز: برطانیہ مین شدید برف باری کے بعد 3 کم سن بچے ویسٹ مڈ لینڈ زمیں واقع سالی ہل لیک پر جمی برف ٹوٹنے سے ندہ میں گر پڑے اور ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک بچے کی حالت نازک ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 8، 10 اور 11 سال ہیں، جبکہ ہسپتال میں زیر علاج بچے کی عمر 6 سال ہے۔

ریسکیو اہلکار وہاں پہنچے اور پولیس، فائرفائٹرز محکموں کے اہلکاروں کی مدد سے چاروں بچوں کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوئے۔ 

برطانیہ کے متعدد علاقوں میں درجہ حرارت منفی 4 ڈگری تک جا پہنچ چکا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو ہفتوں تک برطانیہ بھر میں شدید برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ درجہ حرارت منفی 12 ڈگری تک گر سکتا ہے۔

لندن، برمنگھم، مانچسٹر، ایڈمبرا سمیت مختلف علاقوں میں برف باری ہوئی ہے، جس سے ہر سو سفیدی چھا گئی ہے، اور ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

گلوسسٹرشائر میں پھسلن کے باعث کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، بسیں اور ٹرینیں تاخیر کا شکار رہیں، مانچسٹر ایئرپورٹ کا رن وے برف سے ڈھک گیا، ہیتھرو ایئر پورٹ بھی برف باری کی زد میں ہے، اور فلائٹ سروس متاثر ہونے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

میٹ آفس کی جانب سے ملک میں برف باری، دھند اور ژالہ باری کے لیے زرد موسم کی وارننگ برقرار ہے۔ میٹ آفس نے الرٹ جاری کیا ہے کہ درجہ حرارت رات بھر انجماد سے کافی نیچے رہنے اور سردی کی بارشوں کے ساتھ مل کر برفیلی صورت حال پیدا کرنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برطانیہ کے مختلف حصوں میں برف باری، ژالہ باری اور جمنے والی دھند کئی دنوں تک جاری رہے گی۔