ایک نیوز نیوز: سابق وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج میں قوم سے نہیں اپنے اداروں سے مخاطب ہوں۔ملک تیزی سے نیچے جارہا ہے، اس کا اثر سب اداروں پر پڑے گا۔معاشی طور پر سویت یونین جب نیچے گیا تو فوج اپنے ملک کو ٹوٹنے سے نہیں بچاسکی۔عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، جوابدہ عدلیہ بھی ہوگی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے انکشاف کیا کہ عالمی اداروں نے پاکستان پر اعتماد کرنا چھوڑ دیا ہے۔بیرون ملک سے پیسہ نہیں آرہا ، قرضے بھی بڑھتے جارہے ہیں۔ملک میں ڈالر کا گیپ بڑھتا جارہا ہے۔ایکسپورٹ گررہی ہے، سرمایہ کاری نہیں ہورہی۔عوام کو معاشی حالات سے آگاہ نہیں کیا جارہا ۔قوم کو پتہ ہونا چاہیے ملک کہاں جارہا ہے۔حالات سے آگاہی کو اپنی ذمہ داری سمجھتا ہوں، حالات نہ سنبھالے گئے تو ملک مزید نیچے چلا جائے گا۔
عمران خان نے مزید کہا کہ یہ جماعتیں تیس سال سے اقتدار میں ہیں۔حیرت ہے کہ بزنس کمیونٹی کیوں آواز نہیں اٹھارہی ؟ کسانوں کو بھی اپنی آواز بلند کرنی چاہیے۔ موجودہ معاشی صورتحال کا حل صرف اور صرف عام انتخابات ہیں۔ کوئی ایک شخص بتادے الیکشن کے علاوہ کوئی اور حل ہے۔نیشنل سکیورٹی کے اداروں کو سوچنا چاہیے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں۔ ایسی خوفناک صورتحال کبھی نہیں دیکھی۔میں سب سے کہہ رہا ہوں، اگر آپ کردار ادا نہیں کریں گے تو آپ سب ذمہ دار ہوں گے۔