چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے 10سالہ بچے کی ملاقات

 چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے 10سالہ بچے کی ملاقات
کیپشن:  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے 10سالہ بچے کی ملاقات

ایک نیوز نیوز: عمران خان نے 10سالہ بچے عبداللہ کی ملاقات کی خواہش پوری کردی ۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے 10سالہ بچے عبداللہ نے ملاقات کی ۔ عمران خان سے عبداللہ کی دیرینہ خواہش پوری کر دی۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ملاقات کے دوران 10سالہ بچے عبداللہ کو بیٹ بال اور شرٹ پر آٹو گراف بھی دیا۔

10سالہ بچے عبداللہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے گفٹ کو کبھی فروخت نہیں کروں گا ۔