ایک نیوز نیوز :استعفوں کے معاملے پر تحریک انصاف نے ایک اور چال چل دی ۔ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کی حکمت عملی تبدیل کرلی ہے ۔
ذرائع کےمطابق پی ٹی آئی ارکان ایوان میں واپس جاکر فلور پر مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے۔تحریک انصاف کے تمام ارکان انفرادی طور پر مستعفی ہوں گے،اسپیکر کے روبرو کھڑے ہوکر اعلان کرنے پر استعفے فوری منظور تصور ہوں گے جبکہ ارکان کی اسمبلی میں واپسی سے قبل صوبائی اسمبلیاں تحلیل کردی جائیں گے۔
دوسری جانب سابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کے مشاورتی اجلاس میں پہلے مرحلے میں پنجاب اسمبلی توڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ دوسرے مرحلے میں خیبرپختونخوا اسمبلی توڑی جائے گی، پی ٹی آئی کےارکان قومی اسمبلی ایوان میں دوبارہ پیش ہو کر استعفے دیں گے۔
اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ احتجاجی تحریک کو انتخابی مہم میں تبدیل کردیا جائے گا۔
اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کی غیر مؤثرپالیسوں نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا، معاشی اور سیاسی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ جلد شفاف انتخابات ہیں۔