ایک نیوز نیوز: بلوچی گلوکارہ ایوا بی نےکوک اسٹوڈیو کے مشہور گانے ’کنا یاری‘ سے شہرت حاصل کی تھی۔
تفصیلات کے مطابق بلوچی گلوکارہ ایوا بی نےانسٹاگرام پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا ہے کہ انہوں نے اپنا ہمسفر ڈھونڈ لیا ہے۔گلوکارہ نے ہاتھوں میں لگی مہندی اور منگنی کے کیک کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں، ایوا بی نے اس پوسٹ کے کیپشن میں کچھ لکھے بغیر انگوٹھی کا ایموجی بناتے ہوئے منگنی کی خوشخبری سُنائی ہے اور پوسٹ میں اپنے منگیتر کو ٹیگ بھی کیا ہے۔
View this post on Instagram
ایوا بی کے مداحوں سمیت شوبز کی شخصیات کی جانب انہیں منگنی کی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ گلوکارہ ایوا بی کا تعلق لیاری کے بلوچ خاندان سے ہے ایوا بی ایک حجاب کرنے والی گلوکارہ کے نام سے مشہور ہیں، ایوا بی اپنے گانے بھی بلوچی اور اردو زبان میں لکھتی اور گاتی ہیں۔ ایوا بی کو کوک اسٹوڈیو کے گانے ’کنا یاری‘ سے دنیا بھر میں خوب شہرت حاصل ہوئی ہے۔