ایک نیوز نیوز :صحافی ارشد شریف قتل کیس کے حوالے سے سپیشل جے آئی ٹی کا دوسرا اجلاس آج ہوگا۔
ذرائع کے مطابق دوسرے اجلاس میں جے آئی ٹی اپنے ٹی او آرز کو حتمی شکل دے گی۔ اجلاس میں ارشد شریف قتل کیس سے متعلق تمام تحقیقاتی دستاویز کا جائزہ لیا جائیگا۔ ذرائع کےمطابق جے آئی ٹی اجلاس میں مقتول ارشد شریف کی والدہ اور بیوہ کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے بھی وقت کا تعین کیا جائیگا۔تحقیقاتی ٹیم کا کینیا جانے کے لئے تمام سفری دستاویزات اور تیاریوں کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔سپیشل جے آئی ٹی کا پہلا اجلاس نو دسمبر کو ہوا تھا۔