دیپیکا پڈوکون جلد ’سنگھم 3‘ میں بطورِ پولیس جلوہ گر ہوں گی

 دیپیکا پڈوکون جلد ’سنگھم 3‘ میں بطورِ پولیس کوجلوہ گر ہوں گی
کیپشن:  دیپیکا پڈوکون جلد ’سنگھم 3‘ میں بطورِ پولیس کوجلوہ گر ہوں گی

ایک نیوز نیوز:مشہور بالی ووڈ ہدایتکار روہت شیٹی نے اس مرتبہ اپنی کوپ سیریز کیلئے دبنگ  لیڈی پولیس افسر کو لیڈ کردار دیا ہے جوکہ دیپیکا پڈوکون بخوبی نبھائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق دیپیکا پڈوکون مشہور بالی ووڈ فلم سنگھم کے تیسرے حصے میں پولیس کی وردی میں نظر آئیں گی۔مشہور بالی ووڈ ہدایتکار روہت شیٹی نے اس مرتبہ اپنی کوپ سیریز کیلئے دبنگ  لیڈی پولیس افسر کو لیڈ کردار دیا ہے جوکہ دیپیکا پڈوکون بخوبی نبھائیں گی۔دیپیکا اس سیریز کی پہلی کوپ ہیروئن ہیں جس کی تصدیق بھارتی فلم نقاد ترن آدرش نے بھی کی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل ڈائریکٹر اور پروڈیوسر روہت شیٹی کی سنگھم  کے پچھلے دو حصوں میں اجے دیوگن نے بطورِ کوپ  مرکزی کردار ادا کیا تھا۔