ایک نیوز نیوز: ایف آئی اے نے فیصل آباد شہر کی معروف کاروباری شخصیت کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے شیخ محمد سعید اور انکے بیٹے احمد سعید (الحروف رشید فیبرکس) کے خلاف حوالہ ہنڈی، خیانت مجرمانہ فراڈ اور اعانت جرم جیسی دفعات ثابت ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا۔ملزمان نے دارالصحت ٹرسٹ کے نام سے ٹرسٹ اور ویلفیئر ہسپتال بنا رکھا تھا۔ اس ٹرسٹ کے اکاؤنٹ میں بھاری رقوم برطانیہ سے عطیات کے طور پر منگواکر ذاتی استعمال کرتے رہے۔ حال ہی میں اپنے ایک کاروباری شریک سے40ہزار پاؤنڈز کی رقم بھی اسی طرح نکال کر ذاتی استعمال میں لائی گئی۔اس کے علاوہ حوالہ ہنڈی کے ذریعے بھی بھاری رقم منگوائی گئی۔ملزمان فیسکو سمیت دیگر مختلف محکموں سے مل کر بھی فراڈ میں ملوث رہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبرC 144/2022بجرم 406/419/109ت پ کے تحت درج کرلیا۔اندراج مقدمہ کے بعد تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا۔ملزم نے متعدد اکاؤنٹس اور جعلی کمپنی بنا رکھی تھی جو ایسے ہی کاموں کیلئے استعمال ہوتی تھی۔ملزم ڈرائی پورٹس سے بھی رقم خرد بردکرنے پر نکالے گئے لیکن ملزم کے اثر رسوخ کی وجہ سے کوئی کاروائی نہ ہوسکی۔