ایک نیوز نیوز :مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان سے رابطہ کرکے کہا تھا کہ پہلا ایجنڈا معیشت کو رکھیں توساتھ چلوں گا، سیاستدانوں کوآئین کی بالادستی کیلئے کرداراداکرناچاہیے۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں چودھری شجاعت نے کہاکہ آصف زرداری سے رابطہ ہوتا رہتا ہے،ان کوبھی ملک کی بہت فکرہے۔ملکی معیشت کو ٹھیک کرنا سب سے ضروری ہے، اس وقت سب کو ایک ہونے کی ضرورت ہے، پاکستان کی معیشت کو اس وقت سنگین چیلنجزکاسامنا ہے۔چودھری شجاعت نے مزید کہا کہ سیاستدانوں کو حالات کا ادراک کرتے ہوئےایک پیج پرآناچاہیے۔