سینیٹ اجلاس: پی ٹی آئی کا احتجاج، چیئرمین کی ڈیسک کا گھیراؤ

Dec 12, 2022 | 18:10 PM

ایک نیوز نیوز:سینیٹ میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری، ان کے پروڈکشن آرڈر کے اجراء، عمران خان پر حملے کے خلاف پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے احتجاج کیا۔

تفصیلات کے مطاق سینیٹ کے اجلاس میں احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ڈیسک کا گھیراؤ بھی کرلیا۔ احتجاج پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی  کا کہنا تھا کہ آج آپ کے اپنے ہی پرائیویٹ ممبرز کا دن ہے۔ صادق سنجرانی کی بات سننے کے بجائے پی ٹی آئی کے سیینٹرز اعظم سواتی کی رہائی کیلئے نعرے لگاتے رہے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹرز نے نشستوں پر کھڑے ہو کر بھی احتجاج شروع کر دیا۔

 چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کاکہنا تھا کہ ایوان کا ماحول خراب نہ کریں،اعظم سواتی کے پرڈوکشن آرڈرجاری کردیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں