پی ٹی آئی رہنماؤں کی بیک وقت دونوں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی مخالفت 

پی ٹی آئی رہنماؤں کی بیک وقت دونوں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی مخالفت 
کیپشن: پی ٹی آئی رہنماؤں کی بیک وقت دونوں صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی مخالفت 

ایک نیوز نیوز :صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی ۔پارٹی رہنماؤں کی اکثریت نے دونوں صوبوں کی اسمبلیاں اکٹھے تحلیل کرنے کی مخالفت کردی۔ 
تفصیلات کےمطابق عمران خان کی جانب سے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کےبعد مشاورت کا سلسلہ جاری ہے،مشاورت کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں نے بیک وقت دونوں صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کی مخالفت کردی ،پارٹی کے اکثریت نے پہلے ایک اسمبلی تحلیل کرنے کی رائے دی ہے، پارٹی رہنماؤں نے عمران خان کو رائے دی ہے کہ پہلے پنجاب اسمبلی تحلیل کی جائے۔
 ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے کہا ہے پنجاب اسمبلی تحلیل کرکے وفاقی حکومت کے ردعمل کا انتظار کیا جائے، سیاسی اعتبار سے ہماری ایک صوبے میں حکومت ہر صورت  رہنی چاہیے،ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے یہ رائےبھی دی کہ وفاقی حکومت کے ردعمل پر تحریک انصاف اپنی جوابی سیاسی حکمت عملی سامنے لائے گی ،خیبرپختونخوا اسمبلی کو اگلے مرحلے میں تحلیل کیا جائے۔پارٹی کے اہم رہنماؤں کی رائے پر عمران خان نے مزید مشاورت کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق عمران خان کی جانب سےحتمی فیصلہ اگلے ہفتے کیا جائے گا۔