عمران خان کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کا بھی نئےآرمی چیف کو پیغام

عمران خان کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کا بھی نئےآرمی چیف کو پیغام

ایک نیوز نیوز: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ عمران خان کے محسن تھے اور عمران خان محسن کش نکلے۔ نئے آرمی چیف کا کیریئر روشن ہے۔امید کرتے ہیں نئے آرمی چیف آئین کے مطابق ادارے کو مضبوط کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق معاشی ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی صدرمملکت سے ملاقات میری خواہش کے مطابق ہوئی۔ہم نے ریاست بچانے کیلئے اپنی سیاست قربان کی۔پاکستان کی معاشی بحالی اور بقا کیلئے ایک کیا سو قدم بڑھائیں گے۔

شہبازشریف نے مزید کہا کہ  روزانہ شوشہ چھوڑا جاتا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہورہا ہے۔ اللہ کا کرم ہے پاکستان دیوالیہ نہیں ہورہا بلکہ آپ یہ چاہتے تھے۔سعودی عرب نے خانہ کعبہ کے ماڈل والی واحد گھڑی تحفے میں دی تھی۔ عمران خان نے گھڑی بیچ کر گھٹیا حرکت کی۔  آپ نے اپنی بہن کو این آر او دیا باقی سب کو چور ڈاکو کہتے رہے، شرم نہیں آتی۔  عمران خان ہمارے بہترین برادر ممالک سے دیرینہ تعلقات کو زیرو پر لے آئے ہیں۔