پاکستان کے ڈیفالٹ کی جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہیں، وزیر خزانہ 

Dec 12, 2022 | 17:14 PM

ایک نیوز نیوز:وزیرخزانہ اسحاق ڈار کاکہنا ہے کہ ہمارے گزشتہ دور میں ملکی معیشت بہترین انداز میں آگے بڑھی۔پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم شہبازشریف کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کاکہنا تھا کہ  پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا ۔ہمارے گزشتہ دور میں ملکی معیشت بہترین انداز میں آگے بڑھی۔پی ٹی آئی حکومت نے ملکی معیشت کو تباہ کردیا۔عمران نیازی نے پاکستانیوں کو بطور قوم کرپٹ ثابت کرنے کی کوشش کی۔عمران نیازی اپنے دورمیں کیے گئے دعوؤں پر عمل نہ کرسکے۔پی ٹی آئی دور میں مہنگائی عروج  پر پہنچی اورروپے کی قدر کم ہوئی۔

وزیرخزانہ کاکہنا تھا کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 224 روپے کے قریب ہے۔اوپن مارکیٹ میں ریٹ کا فرق ہے اس کی وجوہات ہیں۔31سے 33بلین کے ریسورسز کو موبلائز کرنے کی ضرورت تھی۔سمگلنگ کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔سمگلنگ کی روک تھام کے لیے بارڈر سیل کرنا پڑا تو کریں گے۔

مزیدخبریں