ڈیفالٹ کی خبریں،وزیراعظم کی معاشی ٹیم کے ہمراہ وضاحتی پریس کانفرنس

Dec 12, 2022 | 17:08 PM

ایک نیوز نیوز:وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ میر ے خاندان کو بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ہمارے خاندان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم  شہبازشریف کا نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے قائد نوازشریف کو بدنام کرنے کی مذموم مہم چلائی گئی۔پانامہ سے اقامہ تک تمام معاملات عوام کے سامنے ہیں۔سابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی کا بیان سب کے سامنے ہے۔برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے ہمیں کلین چٹ دی۔ عمران خان  اور ان کے حواریوں نے پاکستان کی بدنامی کی۔ عمران خان اور اس کے حواریوں نے الزامات لگانے کے سواکچھ نہیں کیا۔ڈیلی میل کے معاملے پر اللہ تعالیٰ نے ہمیں سرخروکیا۔ڈیلی میل کے ڈیوڈ روز کو ملک بھر میں سیر کرائی گئی ۔ڈیل میل نے مجھ سے نہیں 22 کروڑ عوام سے معافی مانگی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا مزیدکہنا تھا کہ سعودی ولی عہد نے وہ گھڑی عمران خان کیلئے نہیں پاکستانی عوام کی عزت کیلئے دی ۔مسلمان خانہ کعبہ کی ناموس پر کٹ مرتے ہیں ۔عمران نیازی نے گھڑی بیچ کر انتہائی گھٹیا حرکت کی۔ گھڑی خریدنے والا دکاندار بھی سامنے آ گیا جس نے 2 ملین میں گھڑی خریدی تھی ۔آئی ایم ایف کا پروگرام بحال کروانے کیلئے پتہ نہیں کہاں کہاں انگوٹھےلگائے۔اتحادی حکومت آئی ایم ایف  پروگرام دوبارہ بحال کرانے میں کامیاب ہوئی۔ہم نے ریاست بچانے کیلئے اپنی سیاست قربانی کردی۔عمران  خان نے ملکی معیشت کو تباہ کیا۔عمران نیازی نے دوست ممالک کیساتھ تعلقات کو خراب کیا۔عمران نیازی نے بیرونی امداد روکنے کیلئے جھوٹی خبریں پھیلائیں۔عمران نیازی سچا ہے تو فنانشل ٹائمز کے خلاف کیس کرے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب سستی گیس مل رہی تھی تو عمران نیازی الزامات لگانے پر لگا تھا۔شوشہ چھوڑا جاتا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا ۔ پاکستان ان شااللہ ڈیفالٹ نہیں کرے گا ۔ عمران خان نے قوم کے ساتھ 50ارب روپے کا سب سے بڑا فراڈ کیا۔عمران نیازی کی بہن کی بیرون ممالک جائیدادیں پکڑی گئیں۔

شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی نے اپنے دور میں اپنی بہن کو این آر او دیا۔ہمارے دو ر حکومت میں اشیائے خوردونوش سستے داموں دستیاب تھیں۔عمران  نیازی نے مہنگائی کرنے کے سواکچھ نہیں کیا۔ہمارے دور میں 14ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی۔ہم نے بجلی کے سستے منصوبے لگائے۔ہم نے سستی گیس کیلئے معاہدے کیے۔آپ نے پہلے چینی بیچی ، ملوں کو کھربوں کا فائدہ دیا ۔چینی اور گندم باہر بھجوائی گئی اور پھر امپورٹ گئی۔ابھی بہت بڑا چیلنج سامنے،سردیاں ہیں ۔آپ نے جو تباہی و بربادی کی اس کا حساب دیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صدر نے ملنے کی خواہش کی ، اسحاق ڈار نے میری اجازت سے ملاقات کی ۔میں میثاق معیشت کی بات کرتا تھا تو کہتے تھے این آر او مانگ رہا ہے۔تالی  دنوں ہاتھوں سے بجتی ہے ۔ پاکستان کی بقا  اور خوشحالی کیلئے ایک کیا سو قدم بڑھا سکتے ہیں۔

شہبازشریف کاکہنا تھا کہ نئے آرمی چیف  ادارے کو مضبوط کریں گے۔نئے سپہ سالار پروفیشنل سولجر ہیں۔نئے سپہ سالار اپنے دائرہ میں رہتے ہوئے ملک کی بھرپور خدمت کرینگے ۔عمران نیازی کو یہی کہوں گا کہ وہ آپ کے محسن تھے آپ محسن کش نکلے ۔نئے آرمی چیف  ادارے کو مضبوط کریں گے۔نئے سپہ سالار پروفیشنل سولجر ہیں ۔نئے سپہ سالار اپنے دائرہ میں رہتے ہوئے ملک کی بھرپور خدمت کرینگے ۔پاک افغان ایشو پر میٹنگ بلا رہا ہوں ، صورتحال ریویو کرینگے۔افغانستان ہمارا برادر  ہمسائیہ ملک ہے۔پوری کوشش کریں گے معاملات کو ٹھیک طرح چلایا جائے۔ پاکستان کے بے گناہ لوگوں کو شہید کیا گیا  جس کی بھرپور مذمت کی۔افغانستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایسے واقعات کی روک تھام کریں۔ایسے واقعات سے تعلقات کو نقصان پہنچے گا ۔

 

مزیدخبریں