ایک نیوز نیوز: چین کا الیکٹرک بائیکYadea G5 پاکستان آنے کے لیے تیار۔ دنیا بھر میں مشہور برانڈ کا چینی الیکٹرک سکوٹر جلد پاکستان میں تیار کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق چین کا الیکٹرک اسکوٹر Yadea G5پاکستان میں بہت جلد لانچ کیا جارہا ہے۔ یہ الیکٹرک اسکوٹر 2300 واٹ کی لییتھئم موٹر پر مشتمل ہے جس کی انتہائی رفتار 45کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔یہ بیٹری 120نیوٹن ٹارک پیداکرنے کی اہل ہے۔ بیٹری کو چارجنگ کے لئے ہٹایا بھی جاسکتا ہے۔بیٹری سیل پیناسانک جو ٹیسلاایس ماڈل کار میں استعمال کیا گیا وہی ہے۔
70.5وولٹ کا چارجر 8 گھنٹوں میں گاڑی کو مکمل چارج کردیتا ہے ۔ اگلے پہئیے کے ساتھ ڈبل شاک ابزاربر جبکہ پچھلا سسپنش فورک ہے ۔ اگلی اور پچھلی دونوں بریکیں ہائیڈرالک ہیں۔الیکٹرک اسکوٹر میں یوایس بی چارجنگ ساکت کے علاوہ الارم اور لاک سسٹم کی اضافی خوبیاں بھی موجود ہیں۔