ایک نیوز نیوز :افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع چینی حکام کےسفارتخانے کے نزدیک زوردار دھماکا ہوا ۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان دارالحکومت کابل ایک بار پھر دھماکے سے گونج اُٹھا۔ دھماکے کا مقام چینی حکام کا مہمان خانہ ہے جہاں چین سے آنے والے حکام اور شہری قیام کرتے ہیں۔دھماکا اتنا زوردار تھا کہ اُس کی آواز دور دور تک سنی گئیں۔ دھماکے کی جگہ سے مسلسل فائرنگ کے تبادلے کی آوازیں آرہی ہیں۔طالبان حکام اور ایمبولینسز دھماکے کی جگہ پر پہنچ گئے ۔
منابع در کابل میگویند که صدای انفجار از ساحه «شهر نو» شنیده شده و به دنبال آن صدای تیراندازیهای پراکنده گزارش شده است.
— Khaama Press (KP) (@khaama) December 12, 2022
نوار صوتی از یک گفتگو در اختیار خامه پرس قرار گرفته و در آن از مردم خواسته شده تا از نزدیک شدن به پنجرهها خودداری کنند.https://t.co/V9b8Ol5vTw
تاحال دھماکے کی نوعیت اور وجہ کا تعین نہیں ہوسکا اور نہ ہی کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم گزشتہ برس اگست کے وسط میں طالبان کے حکومت سنبھالنے کے بعد سے ہونے والے خود کش حملوں اور بم دھماکوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے سفارت خانے میں سفارت کار پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا تاہم ان کے محافظ نے حملہ آور کے آگے آڑ بن کر سفات کار کو بچالیا تھا لیکن خود شدید زخمی ہوگیا۔