سندر: 13 سالہ گھریلو ملازمہ کیساتھ مبینہ زیادتی، محرر تھانے کے چکر لگاتا رہا

Dec 12, 2022 | 16:50 PM

 ایک نیوز نیوز:  لاہور میں سندر کے علاقے میں واقع  معروف نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں 13 سالہ گھریلو ملازمہ کو کئی بار مبینہ زیادتی کا نشانہ  بنایا گیا لیکن 2 تھانوں کی پولیس مقدمہ درج نہیں کر سکی۔ 
رپورٹ کے مطابق سندر کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی کی کوٹھی میں 13 سالہ ملازمہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔  ملازمہ 13 سالہ آمنہ بھاگ کر پہلے تھانہ ستوکتلہ پہنچی جہاں عنصر نامی محرر  نے داستان سن کر تھانہ سندر جانے کا کہا اور چائلد پروٹیکشن بیورو کال کر دی۔

چائلد پروٹیکشن کے قاری خالد نے چائلد پروٹیکشن بیورو کی عدالت میں بچی کو پیش کر دیا ۔عدالت کے حکم سے قاری خالد کی مدعیت میں تھانہ سندر میں حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ جس کے بعد ملزم اویس کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا لیکن گرفتار نہ ھو سکا

مزیدخبریں