ایک نیوز نیوز: ہالی ووڈ ہرٹ تھراب کیٹ ونسلیٹ نے سیکوئل ' اواتار: دا وے آف واٹر' کے شوٹننگ کے دوران آن سیٹ پانی میں اپنا سانس روکے رکھنے کا سپراسٹار ٹام کروز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کیٹ ونسلٹ، جو سیکوئل میں رونل کا کردار نبھا رہی ہیں نے، 7 منٹ تک زیر سمندر سانس روکے رکھا۔
ٹام کروز نے مشن امپوسیبل کے ایک منظر میں 6 منٹ تک زیر سمندر سانس روکے رکھا تھا۔ جبکہ کسی عام شخص کا پانی میں سانس روکنے کا دورانیہ ایک سے دو منٹ ہے۔
ہالی ووڈ اداکارہ کا کہنا ہے کہ پانی میں 7 منٹ 15 سیکنڈ تک اپنا سانس روکے رکھنے کے لیے انہوں نے 3 ہفتے کی تربیت حاصل کی۔
یہ بات کیٹ نے اپنی نئی آنے والی فلم کیلئے دئیے گئے انٹرویو کے دوران بتائی، وہ جلد ہی اواتار 2 میں جیمز کیمرون کے ساتھ اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔
New clip shows Kate Winslet after holding her breath for 7 minutes and 15 seconds. #AvatarTheWayOfWater #Ronal pic.twitter.com/1PuyC3UY15
— Avatar Sequels (@avatarsequelsbr) December 10, 2022