ایک نیوز نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس نے سعود شکیل کے آؤٹ کو متنازع قرار دیتے ہوئے کہا کہ تھرڈ امپائر کا فیصلہ میرے لیے حیران کن تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں وقار یونس نے کہا کہ میرے خیال میں گیند زمین پر لگ گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ تھرڈ امپائر نے ری پلے میں کیا دیکھا۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ کرکٹ کے اصول اور روایت یہ ہے کہ اگر امپائر فیصلہ نہ کر پائے تو اس کا فائدہ بیٹسمین کو جاتا ہے۔
پاکستان کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے بھی سوشل میڈیا پر اس کی تصویر لگا کر امپائرنگ پر سوال اٹھا دیا۔
Wonder which finger Joel Wilson (Tv umpire) saw under the ball. Fingers were pointing downward when ball hit the turf #ShockingDecision #ENGvPAK #Multan pic.twitter.com/GsxWam16iV
— Waqar Younis (@waqyounis99) December 12, 2022
واضح رہے کہ اولی پاپ نے سعود شکیل کا کیچ پکڑا، ری پلے میں ایک اینگل سے گیند زمین کو ٹچ ہوتی ہوئی نظر آ رہی تھی لیکن تھرڈ امپائر جو ولسن نے انہیں آؤٹ قرار دیا تھا۔
There are two angles to see this. One, The Onfield soft signal should have been Not Out.
— Rashid Latif | ???????? (@iRashidLatif68) December 12, 2022
Or secondly, the TV Umpire should have over turned it. #PAKvENG
Dafa News and Saud catch both controversial. pic.twitter.com/OQhnWIHJxw
سوشل میڈیا پر بھی آؤٹ کو لے کر امپائرنگ کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 26 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے، انگلش ٹیم کو 3 میچز کی سیریز میں 2 صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہو گئی ہے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں سعود شکیل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔