ایک نیوز نیوز:ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹ میں 280 حروف کی حد کو بڑھا کر 4 ہزار کرنے کا عندیہ دیا ہے۔
اگر یہ فیچر متعارف کرایا جاتا ہے تو پھر آپ کو ایک ٹوئٹ 280 حروف میں مکمل کرنے کی فکر نہیں ہوگی۔
پہلے ایک ٹوئٹ میں صرف 140 حروف استعمال ہوسکتے تھے، 2017 میں حروف کی تعداد 280 کی گئی تھی۔
زیادہ بڑی تحریر کے لیے لوگوں کو ایک ہی تھریڈ میں کئی ٹوئٹس کرنا ہوتے ہیں۔
ایلون مسک نے یہ عندیہ ایک صارف کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے دیا۔
ٹوئٹر صارف کی جانب سے ایلون مسک سے پوچھا گیا تھا کہ کیا ٹوئٹس کے لیے حروف کی حد 4 ہزار کی جارہی ہے یا نہیں۔
جس کے جواب میں ایلون مسک نے جواب میں ہاں کہا۔
Yes
— Elon Musk (@elonmusk) December 11, 2022
اس سے ہٹ کر انہوں نے کوئی وضاحت نہیں کی مگر ایلون مسک پہلے سے ہی ٹوئٹس کے لیے حروف کی حد میں اضافے کی بات کرچکے ہیں۔
27 نومبر کو ایک ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ ٹوئٹر 2.0 کو الفاظ کی تعداد 280 سے بڑھا کر 420 کر دینی چاہیے۔
اس ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے ایلون مسک کا کہنا تھا کہ یہ اچھا آئیڈیا ہے۔
حال ہی میں ایلون مسک نے تصدیق کی تھی کہ ٹوئٹر کے ایسے ڈیڑھ ارب اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کردیا جائے گا جن کو برسوں سے استعمال نہیں کیا گیا۔