ایک نیوز نیوز: پاکستان سپر لیگ مقبولیت کی بلندیوں پر ،،، سیزن 8 کے ڈرافٹ کے لیے 500 سے زائد غیر ملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرالی۔
انگلینڈ سے 130 سے زائد کھلاڑی مختلف کیٹیگری میں رجسٹرڈ ہیں اور آسٹریلیا سے 16 کھلاڑیوں نے پی ایس ایل ڈرافٹ میں نام دیے ہیں جب کہ سری لنکا کے 60 سے زائد، افغانستان سے 45 اور بنگلادیش سے 30 کھلاڑی فہرست میں شامل ہیں۔
اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز سے 40، جنوبی افریقا سے 25 اور نیوزی لینڈ سے 6 کرکٹرز رجسٹریشن میں شامل ہیں۔
آسٹریلیا کے ایرون فنچ اور میتھیو ویڈ پلاٹینم کیٹیگری میں شامل ہیں جب کہ ایلکس ہیلز، ڈیوڈ ولی، معین علی، ملان اور ٹیمال ملز بھی شامل ہیں، جنوبی افریقا کے ٹیمبا باوما گولڈ کیٹیگری میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔
جمی نیشم ، شکیب الحسن، کولن انگرام، لنگی اینگڈی، تبریز شمسی، راجا پکسے، ہسارنگا اور ڈاسون شنا بھی ڈرافٹ کا حصہ ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ایس ایل ڈرافٹ کی تقریب 15 دسمبر کو کراچی میں ہوگی۔