ایک نیوز نیوز:اسسٹنٹ کمشنر، ڈائریکٹر کالجز ،طلباء اور اساتذہ میں مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں،پرنسپل اور وائس پرنسپل کو فوری عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
مذاکرات میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر، ڈائریکٹر کالجز ،طلباء اور اساتذہ میں مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں،پرنسپل اور وائس پرنسپل کو فوری عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،وائس پرنسپل پر فائلیں غائب کرنے کے الزام پر انکوائری کا حکم بھی دیدیا گیا ہے۔طلباء کو سپریم کورٹ میں دائر کی جانیوالی رٹ میں پارٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کالج کے حوالے سے کسی بھی معاملے کیلئے طلباء کمیٹی کو شامل کیا جائیگا۔
مذاکرات میں کہا گیا ہے کہ کالج اپنی جگہ پر رہے گا امریکن چرچ کو کوئی اور جگہ دی جائیگی،گورڈن کالج کا نام تبدیل کرکے محمڈن رکھنے پر آمادگی کا اظہار کردیا گیا ہے،اگلے مذاکرات راولپنڈی کی لوکل انتظامیہ سے نہیں ہونگے بلکہ سیکرٹری ہائر ایجوکیشن سے ہونگے۔
واضح رہے کہ گورڈن کالج کے طلبا ء کا احتجاج کئی روز سے جاری ہے ہفتے کے روز ہونے والے احتجاج میں طلباء طالبات نے کالج کی ممکنہ نج کاری کے خلاف مری روڈ پر دھرنا دے کر ٹریفک بند کر دی تھی۔
راولپنڈی کی اہم درسگاہ گورڈن کالج کی نج کاری کو روکنے کے لئے کالج کے طلباء کا احتجاج جاری ہے ہفتے کے روز ہونے والے احتجاج میں بڑی تعداد میں طلباء طالبات لیاقت روڈ پر نکل آئے تھےطالب علم گورڈن کالج کی ممکنہ نج کاری کے خلاف نعرے بازی کرررہے تھے۔
کالج سے مارچ کرتے ہوئے طلباء بڑی تعداد میں مری روڈ پر پہنچ گئے طلباء طالبات نے مری روڈ پر ٹریفک بند کرکے دھرنا دے دیا تین گھنٹے کے دھرنے کے بعد اے سی سٹی شگفتہ جبیں ڈاریکٹر کالجز شیر احمد ستی اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران سے مذاکرات کامیاب ہوئے۔
احتجاج ختم کرنے کے موقع پر طلباء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاریکٹر کالجز شیر احمد ستی نے طلباء کو یقین دلایا کہ ان کی درسگاہ کو بچانے کے لئے قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں عدالت سے رجوع کر لیا گیا ہے یقین دہانی کے بعد طلباء نے احتجاج ختم کرکے مری روڈ کو ٹریفک کے لئے کھول دیا۔