سدرہ امین آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار

سدرہ امین آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار

ایک نیوز نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سدرہ امین نے اپنی عمدہ کارگردگی پر آئی سی سی ویمن پلئیر آف دی منتھ کا ایوارڈ اپنے نام کرلیاہے۔ 

رپورٹ کے مطابق سدرہ امین نے آئرلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں 277 رنز بنائے تھے  لاہور میں ہونے والے پہلے میچ میں سدرہ امین  پانچواں سب سے بڑا سکور بنانے میں کامیاب ہوئی۔قومی کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی سدرہ امین آئی سی سی ویمنز ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بھی 22 ویں نمبر پر آگئی ہیں اور اس فہرست میں سب سے زیادہ رینک والی پاکستانی بلے باز ہیں۔مینز کیٹیگری میں انگلینڈ کےجوز بٹلر کو  پلیئر آف دی منتھ کے ایوارڈ کے مستحق ٹھہرے ہیں۔