سینیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کا بل کثرت رائے سے منظور

سینیٹ میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کا بل کثرت رائے سے منظور

ایک نیوز نیوز: پاکستان کے ایوان بالا نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس میں وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ایوان کی معمول کی کارروائی سے ہٹ کر غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کا بل ضمنی ایجنڈے میں پیش کیا۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا ریکوڈک کا منصوبہ رک گیا تھا، جب تک ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں آئے گی ملکی معیشت بہتر نہیں ہو سکتی۔

پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی جانب سے ایوان میں معمول کی کارروائی سے ہٹ کر بل پیش کرنے کی شدید مخالفت کی اور شور شرابا کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضار بانی اور طاہر بزنجو بھی بل کی مخالفت کھڑے ہو گئے اور ہاتھ ہلاکر بل کی مخالفت کی۔

سینیٹ نے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے تحفظ کا بل کثرت رائے سے منظور کر لیا جبکہ چیئرمین صادق سنجرانی نے ایوان بالا کا اجلاس جمعرات کی شام 3 بجے تک ملتوی کر لیا۔