ایک نیوز نیوز:کراچی: کے ایم سی کے ایڈ منسٹریٹر کے بعد میونسپل کمشنر کو بھی تبدیل کر دیا گیا۔
گریڈ 19 کے ایکس پی سی ایس افسر سید شجاعت حسین نے نئے کمشنر کراچی کے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا ہے۔ اس سے قبل وہ کے ڈی اے میں ممبر فنانس کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے۔
سابق میونسپل کمشنر سید افضل زیدی جو سینئر مینجمنٹ کورس کے سلسلے میں ٹریننگ پر ہیں اور ان کی جگہ سید شجاعت حسین کو تعینات کیا گیا ہے۔
نئے تعینات ہونے والے میونسپل کمشنر سید شجاعت حسین مختلف سرکاری عہدوں پر کام کرچکے ہیں، کراچی کے تین اضلاع وسطی، غربی اور ملیر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں، ضلع ملیر میں مختصر مدت کے لیے ڈپٹی کمشنر بھی رہے۔
سید شجاعت حسین نے ایمرجنسی رسپورنس یونٹ کے کوآرڈینیٹر کے علاوہ ڈائریکٹر آپریشن کے ڈی اے سمیت مختلف عہدوں پر انہوں نے کام کیا ہے۔