ایک نیوز نیوز: پنجاب میں نجی گندم کی نئی قیمتوں نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، قیمتوں میں 200 تا 300 روپے فی من کا بڑا اضافہ کر دیا گیا۔
نجی گندم کی فی من قیمت 3900 روپے تک جا پہنچی ہے، لاہور میں آج گندم کی قیمت 3810 روپے جبکہ راولپنڈی میں 3900 روپے ہے۔پشاور کے لیے جانے والے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 250 روپے کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے۔ لاہور سمیت دیگر شہروں سے پشاور کے لیے آٹے کے تھیلا کی قیمت 2250 روہے ہوگئی۔