حبیب آباد: ٹرین کی ٹکر سے35 سالہ خاتون جاں بحق

Dec 12, 2022 | 15:49 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: حبیب آباد میں ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے خاتون ٹرین کی زد میں آ گئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق حبیب آباد ٹرین کی زد میں آکر 35 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی ہے۔  جعفر ایکسپریس ٹرین کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی جب حادثہ پیش آیا۔ 

 ٹرین کی زد میں آکر جابحق ہونے والی خاتون کی شناخت فرح بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔  فرح بی بی اپنے بھائی کے ساتھ پل جوڑیاں پر دم کروانے آئی تھی جس کو ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ٹرین کی ٹکر میں آگئی۔  ریلوۓ پولیس نے نعش مقامی پولیس کے حوالے کر کے ٹرین اپنی منزل کی طرف روانہ کر دیا 

مزیدخبریں