تلخ کلامی کے بعد آئی جی سندھ نے عدالت سے معافی مانگ لی

تلخ کلامی کے بعد آئی جی سندھ نے عدالت سے معافی مانگ لی

ایک نیوز نیوز: آئی جی سندھ نے اپنے رویے پر سندھ ہائیکورٹ سے معافی مانگ لی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں پروین رحمان قتل کیس میں بری ہونے والے ملزموں کی نظربندی کےخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،وقفے کے بعد دوبارہ کیس کے دوران بنچ اور آئی جی سندھ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوگیا،آئی جی سندھ نے کہاکہ آپ کو مجھ پر بھروسہ نہیں تو میں کیاکہوں؟عدالت کے ریمارکس سے مجھے تکلیف ہوئی ہے۔