میانوالی: جرائم پیشہ افراد پر ریڈ کے دوران پولیس مقابلہ، ڈاکو فرار

میانوالی: جرائم پیشہ افراد پر ریڈ کے دوران پولیس مقابلہ، ڈاکو فرار

ایک نیوز نیوز: میانوالی میں تھانہ عیسیٰ خیل کے علاقہ شریف آباد میں جرائم پیشہ افراد سے پولیس مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ 

رپورٹ کے مطابق  جرائم پیشہ افراد پر ریڈ کے دوران پولیس پر فائرنگ کی گئی جس کے بعد موقع پر  پولیس اور ایلیٹ کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی۔  ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے کے پی کے سے آنے والے ڈاکو موٹر سائیکلیں چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔ 

گذشتہ ایک ہفتہ سے تھانہ عیسیٰ خیل کی حدود میں روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری تھا اور مخبر کی اطلاع پر پولیس کو دن دھاڑے کے پی کے سے پنجاب داخل ہونے والے کئی موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی اطلاع ملی۔ پولیس نے ریڈ کیا تو نامعلوم ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی دی جس کے جواب میں پولیس نے جوابی فائرنگ کی تو کئی ڈاکو اپنی موٹر سائیکلیں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او میانوالی محمد نوید ایلیٹ فورس کی بھاری نفری لے کر موقع پر پہنچ گئے اور ڈاکووں کا پیچھا شروع کر دیا گیا ۔