نوجوانوں کیلئے خوشخبری،گوگل کی پاکستانی مارکیٹ میں انٹری

Dec 12, 2022 | 15:39 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: نیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کا وفد پاکستان پہنچ گیا، وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کرے گا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق گوگل کا وفد وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کے علاوہ وزیر قانون اور چیئرمین پی ٹی اے سمیت دیگر اہم عہدیداروں سے بھی ملاقات کرے گا۔ گوگل کا وفد پاکستان میں دفتر کھولنے اور سرمایہ کاری کے حوالے سے بات چیت کرے گا۔

اس حوالے سے وزیر آئی ٹی امین الحق کا کہنا ہے کہ گوگل کے وفد کو پاکستان میں دفتر کھولنے پر قائل کریں گے، گوگل، فیسبک اور دیگر پلیٹ فارمز پاکستان سے کروڑوں روپے کماتے ہیں، انہیں چاہیے کہ پاکستان میں دفتر قائم کریں اور نوجوانوں کو ملازمت دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دفتر کھولنے سے گوگل انتظامیہ کو پاکستان کی ثقافت اور روایات کا بھی پتہ چلے گا، کسی بھی تنازعہ کی صورت میں ہم اس دفتر سے رجوع کر کے بات کر سکتے ہیں اور ریاست، مذہب اور کلچر کے خلاف مواد کو ان پلیٹ فارمز سے ڈیلیٹ کروا سکتے ہیں۔

مزیدخبریں