سعودی عرب میں حادثہ، پاکستانی فیملی جاں بحق، نوزائیدہ بچی محفوظ

Dec 12, 2022 | 15:28 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: چکوال میں  چوآسیدن شاہ کے قصبہ ڈنڈوت سےتعلق رکھنے والی فیملی سعودیہ میں حادثے کا شکار ہو گئی۔ 

رپورٹ کے مطابق روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم دو افراد سمیت ایک خاتون ٹرک اور کارکے درمیان تصادم میں جاں بحق ہو گئی ہے۔ 

 خاتون وزٹ ویزہ پر اپنے خاوند کے پاس عمرہ کی ادائیگی کے لیے گئی تھی واپسی پر طائف شہر میں افسوسناک حادثہ پیش آیا جس میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جانبحق ہونے والی فیملی کے ہمراہ نوزائیدہ بچی بھی تھی جو حادثے میں محفوظ رہی۔   جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد عارف ، اعجاز کے نام سے ہوئی ہے۔ عاصم نامی شخص کو   شدید زخمی حالت میں کنگ عبد العزیز  ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں